ITJ Managment ki traf se Fourm per 200 Posts Complete honay per aap ko Mubarik ho,I hope k ye Safar InshALLAH aesay hi Chalta rahay ga.

Image

فیس بک نے سوشل میڈیا پر نوعمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے مفت میں اسباق رکھے ہیں

Post Reply
Admin
Site Admin
Posts: 60
Joined: Fri Jul 06, 2018 2:06 am
Pakistan

فیس بک نے سوشل میڈیا پر نوعمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے مفت میں اسباق رکھے ہیں

#1

Post by Admin » Fri Sep 21, 2018 2:39 pm

Aslam o Alaikum Dear Members

فیس بک نے نوعمر صارفین کےلیے مفت ڈجیٹل لائبریری قائم کردی ہے جس میں انٹرنیٹ سیکیورٹی، انٹرنیٹ پرائیویسی اور فیس بک پر صحتمندانہ دوستی اور روابط پر اسباق اور ویڈیوز رکھی گئی ہیں۔پہلے مرحلے میں 18 اسباق انگریزی میں موجود ہیں جنہیں بہت جلد دنیا کی 45 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ اسے فیس بک کی ’یڈجیٹل لٹریسی لائبریری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس میں جعلی خبروں اور افواہوں کے تدارک کےلیے کوئی رہنمائی شامل نہیں جس کے تحت فیس بک پر روسی پروپیگنڈا کرکے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر ڈالا گیا تھا۔فیس بک اس نئی سہولت سے نوعمر صارفین کو انٹرنیٹ کا استعمال ذمے داری کے ساتھ سکھانا چاہتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اس لائبریری کا مقصد دنیا بھر میں موجود 83 کروڑ نوعمر بچوں اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل خواندگی، اس کے اصول اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔لائبریری کے اسباق میں سوشل میڈیا کی خوفناک عادت، آن لائن بدتمیزی، پرائیویسی اور آن لائن سیکیورٹی جیسے امور پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ فیس بک نے ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع برکمان کلائن سینٹر کی ٹیم کی مدد سے یہ ڈیجیٹل لائبریری بنائی ہے۔ان اسباق کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرکے اسکولوں اور گھروں میں پڑھا جاسکتا ہے۔ فیس بک کے مطابق اس کی تیاری میں نوعمر لڑکے لڑکیوں سے مدد لی گئی ہے اور اسے پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پرائیویسی، شناخت، مثبت برتاؤ، سیکیورٹی اور کمیونٹی سے وابستگی شامل ہے۔

User avatar
Baal Veer
Super Moderator
Posts: 114
Joined: Fri Jul 06, 2018 10:29 am
Location: Punjab
Gender:
Age: 29
Pakistan

#2

Post by Baal Veer » Fri Sep 21, 2018 3:06 pm

nice sharing

Post Reply

Return to “Facebook Tips & Tricks”

HTML Center : Disclaimer