ITJ Managment ki traf se Fourm per 200 Posts Complete honay per aap ko Mubarik ho,I hope k ye Safar InshALLAH aesay hi Chalta rahay ga.

Image

"Ahad" عہد

Urdu Adab & Shayeri
Urdu adab se aap ka intikhab.nasar.nazam.ghazal.about poets etc
Post Reply
User avatar
Yaseen Ahmad
Posts: 59
Joined: Sun Jul 22, 2018 12:49 am
Pakistan

"Ahad" عہد

#1

Post by Yaseen Ahmad » Fri Sep 07, 2018 3:42 am

اے پاکستان کی قوم ایک عہد کریں۔
اس نظم کا عنوان ہے ” عہد ”
مزارِ قائدِ اعظم پہ عہد کرتے ہیں
کہ ہم کبھی نہ مصائب سے تنگ دل ہونگے
ہجومِ یاس سے ہرگز نہ مضمحل ہوں گے
دفاعِ قوم و وطن سے نہ جی چرائیں گے
بلائیں جتنی پڑیں گی وہ جھیل جائیں گے
شکست کھا کے پلٹنا ہمارا کام نہیں
کہ جوئے تند ہیں موجِ سبک خرام نہیں
ہمیں جہاد کی توفیق اگر خدا دے گا
سلف کا خون نہ ہرگز ہیں دغا دے گا
مزارِ قائدِ اعظم پہ عہد کرتے ہیں
کہ ہم نہ غیر کی قوت کا آسرا لیں گے
خود اہنے ہاتھ میں تیغ و علم اٹھالیں گے
جہاں جہاں‌ بھی شہادت ہمیں پکارے گی
ہماری قوم بصد عزم جان وارے گی
جہانِ عزم و اخوت کے پاسباں ہم ہیں
جہاں میں امن و اخوت کے ترجماں‌ ہم ہیں
نقوش عہدِ غلامی کے یوں مٹادیں گے
اسی جہاں کو بہشتِ بریں بنادیں گے
مزارِ قائدِ اعظم پہ عہد کرتے ہیں
بپا ہے حشر قدامت کے قید خانے میں
کہ ارتقاء کے ہراول ہیں ہر زمانے میں
جو تیغِ برق صفت ہاتھ میں اٹھالیں گے
نظامِ جبر و تشّدد کو پھونک ڈالیں گے
وطن کے درد رسیدوں کو بھول سکتے ہں ؟
ہم اپنے لاکھوں شہیدوں کو بھول سکتے ہیں ؟
کشادہ دست کبھی مُٹھیاں نہ بھینچیں گے
ہم اپنے خون سے اپنے وطن کو سینچیں گے
مزارِ قائدِاعظم پہ عہد کرتے ہیںُُُ
Try and Try Again !
کامیابی آپ کے قدم چومے گی

Post Reply

Return to “Urdu Adab & Shayeri”

HTML Center : Disclaimer