ITJ Managment ki traf se Fourm per 200 Posts Complete honay per aap ko Mubarik ho,I hope k ye Safar InshALLAH aesay hi Chalta rahay ga.

Image

یوٹیوب کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف

Android zone.
Post Reply
User avatar
Yaseen Ahmad
Posts: 59
Joined: Sun Jul 22, 2018 12:49 am
Pakistan

یوٹیوب کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف

#1

Post by Yaseen Ahmad » Fri Sep 07, 2018 1:08 am

گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ/ایپ یوٹیوب نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن میں خاموشی سے فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو کئی ماہ سے دستیاب تھا۔
درحقیقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جولائی کے آخر میں ڈارک تھیم فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے رواں سال مارچ جبکہ ڈیسک ٹاپ پر گزشتہ سال سے دستیاب تھا۔
مزید پڑھیں : یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن
تاہم اب اس فیچر کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس فیچر یا ڈارک تھیم ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔
اسکرین شاٹ
ڈارک تھیم میں یوٹیوب سفید کی بجائے سیاہ رنگ کے پس منظر کے ساتھ ہوگی جو کہ ڈیوائس سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اب یوٹیوب ایپ پر بھی انکوگنیٹو موڈ متعارف
یعنی اس فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ڈارک انٹرفیس آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے، خاص طور پر تاریک کمرے میں۔
اسکرین شاٹ
اس سے پہلے گزشتہ ماہ کے آخر میں یوٹیوب میں ایسا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کتنا وقت ویڈیوز دیکھتے یا سنتے ہوئے گزار دیا ہے۔
اس فیچر کو ٹائم واچڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کے اکاﺅنٹ مینیو میں موجود ہے۔
Try and Try Again !
کامیابی آپ کے قدم چومے گی

Post Reply

Return to “Android Zone”

HTML Center : Disclaimer